ایچ ای سی ال پاکستان انٹرویسٹی باسکٹ بال وومن چیمپین شپ 2024 -2023 کو انعقاد کرنے کی ذمہ داری لاہور کالج برائے خواتین کو سونپی گئی ۔تین جنوری سے اٹھ جنوری تک لاہور کالج میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں پاکستان بھر سے 17 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے شمولیت حاصل کی ۔
اوپننگ سیری منی لاہور کالج برائے خواتین کے مین گراؤنڈ میں منعقد کی گئی ۔
پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی ۔انہوں نے مسٹر جاوید علی میمن انچارج سپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جو ملک بھر میں یونیورسٹیوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے معاون ثابت ہو رہے ہیں ۔
مس سمیرہ ستار( ڈائریکٹر سپورٹس لاہور کالج برائے خواتین ) نے ملک بھر سے شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو خوش امدید کہا ۔موسم کی شدت کے باوجود سرد ہوائیں کھلاڑیوں کے حوصلوں کو متاثر نہ کر سکیں اور ملک بھر سے 17 جامعات کا اس چیمپین شپ میں حصہ لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے طالبات کھیلوں کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے کے لیے پر عزم ہیں ۔